ETV Bharat / briefs

ٹرمپ 'بانٹنے والا سردار' - Trump

امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے 2020 کی وائٹ ہاؤس دوڑ کی مہم کا آغاز کردیا۔

ٹرمپ ’بانٹنے والا سردار‘
author img

By

Published : May 19, 2019, 11:06 AM IST

جوبائیڈن نے ٹرمپ کو بانٹنے والا سردار (divider-in-chief) کہا۔ انہوں نے صدر امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کو بانٹتے ہیں اور نفرت پھیلاتے ہیں۔

فیلاڈلفیا میں ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں 76 سالہ جو بائیڈن نے 2020 صدارتی انتخابات میں اپنی امیدواری کے لیے باضابطہ مہم کا آغاز کردیا۔

جوبائیڈن نے فیلاڈلفیا سے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر جمہوریت کا پیدائشی مقام ہے۔

یہ شہر امریکی انقلاب کا شاہد ہے۔ یہاں آزادی کے اعلامیہ اور امریکی آئین پر دستخط کئے گئے تھے۔

بائیڈن نے صدر امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ کی جانب سے پھیلائے گئے خوف، دہشت اور نفرت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی بانٹنے کی پالیسی ہمارے جمہوریت کے خلاف ہے۔

بائیڈن نے ہزاروں حامیوں سے کہا کہ ہمیں ملک میں جمہوریت کی بقا کےلیے کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے امریکی عوام کو خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ کو دوسری بار صدر منتخب ہونے سے نہ روکا گیا تو وہ امریکی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔

قبل ازیں سابق نائب صدر جو بائیڈن نے 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے میدان میں اترنے والے لگ بھگ 22 اُمیدواروں کے ہجوم میں سب سے نمایاں ہیں۔ بائیڈن سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں دو مرتبہ نائب صدر رہے ہیں۔

یہ تیسرا موقع ہے کہ جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل 1988ء اور 2008ء کے صدارتی انتخابات میں بھی قسمت آزمائی کی تھی لیکن ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کم سے کم سات خواتین نے جو بائیڈن پر ماضی میں اُنہیں جنسی طور پر حراساں کرنے کا الزام لگایا۔ تاہم اُنہوں نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.