ETV Bharat / briefs

رامبن: سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک - گاڑی 100 فٹ گہرے نالے میں گر گئی

چبدرکورٹ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے. قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے گی.

رامبن: سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
رامبن: سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 3:38 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجےمیں ایک شخص ہلاک ہوگیا.

اطلاعات کے مطابق ٹرک درج نمبری RJ 25GA-1506 آج صبح جموں سے سرینگر کی جانب جارہا تھا کہ اچانک شاہراہ کے پیڑہ کے مقام پر ڈرائیور تیز رفتار گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا جس کے نتیجہ میں گاڑی 100 فٹ گہرے نالے میں گر گئی.

گاڑی میں سوار ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا. حادثے کے فوری بعد پولیس نے بچاو مہم شروع کر لاش کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت عارف حسین ولد عابد حسین ساکنہ اجمیر راجستھان کے طور پر ہوئی ہے.

اس سلسلے میں چبدرکورٹ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے. قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی جاے گی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.