ETV Bharat / briefs

اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کو میری اہمیت کا پتہ چلے گا :شھبندو ادھیکاری

بی جے پی کے رہنما شھوبندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کو میری اہمیت کا پتہ چلے گا۔

اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کو میری اہمیت کا پتہ چلے گا :شھبندو ادھیکاری
اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کو میری اہمیت کا پتہ چلے گا :شھبندو ادھیکاری
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 2:04 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان حکمراں جماعت ترنمول اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے. جو ایک دوسرے کے خلاف خوب الزام تراشی کیے جا رہے ہیں۔

مرشدآباد ضلع کے کاندی میں بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر شدید تنقید کی۔ بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کو میری اہمیت کا پتہ چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس عوامی حمایت کھوچکی ہے. عوامی حمایت کھونے کے سبب بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں نمایاں کامیابی ملے گی۔ بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ میرے جانے سے ترنمول کانگریس کو کتنا نقصان ہوا ہے اس کا پتہ دو مئی کو چلے گا۔

ادھیکاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد احساس ہو گا کہ ایک آدمی سے بھی کسی بھی ادارے اور کسی بھی تنطیم کو اثر پڑسکتا ہے۔ بی جے پی کے پوسٹر بوائے شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ مرشدآباد ضلع میں انتخابات کے دوران تشدد کی روایت کو توڑ دیا جائے گا۔

حال ہی میں ٹی ایم سی سے بی جے پی میں شامل ہوئے بی جے پی کے رہنما شھوبندو ادھیکاری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک میں تبدیلی آئی ہے اور بنگال میں بھی تبدیلی آئے گی. بنگال میں انتخابات کے دوران تشدد کے سلسلے کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.