ETV Bharat / briefs

'بی جے پی کے رکن پارلیمان کی گرفتاری کا مطالبہ'

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے وفد نے بھاٹ پاڑہ کا دورہ کیااور تشدد برپا کرنے کے الزام میں بی جے پی کے رکن پارلیمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔

'بی جے پی کے رکن پارلیمان کی گرفتاری کا مطالبہ'
author img

By

Published : Jun 28, 2019, 7:13 PM IST

ریاستی وزیراورکولکاتا کارپوریشن کے میئرفرہاد حکیم نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ مہینوں کے دوران بھاٹ پاڑہ اوراس کے اطراف میں جوکچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔

'بی جے پی کے رکن پارلیمان کی گرفتاری کا مطالبہ'

انہوں نے کہاکہ فسادات میں جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ اہل خانہ کو نبنو آنے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ان کی ملاقات ہوگی۔

ریاستی وزیرکے مطابق فسادات میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کو 2.25 لاکھ روپے دینے کا العان کیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا یے وزیراعلیٰ حالات کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔

بیرکپورسے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سبگھ پر حملہ کرتے ہوئے فرہاد حکیم نے کہاکہ فسادات بھڑکانے والا کبھی امن نہیں لا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رکن پارلیمان کے گھر میں ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے ۔ پولیس انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ارجن سنگھ کوغیرقانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں جلد سے جلد گرفتارکرے۔ ارجن سنگھ جیسے لوگ جب تک علاقے میں رہیں گے اس وقت امن کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ اس لیے ان کی گرفتاری عمل میں آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے وفد میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے علاوہ وزیرسبرتومکھرجی،سجیت چکرورتی اور جیوتی پریہ ملک شامل تھے۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.