جنوبی 24 پر گنہ کے نریندر پور میں عوامی جلسے کو خطاب کر تے ہوئے ڈائمنڈ ہاربر کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال پرُامن ریاست ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی جے شری رام کانام لے کرریاست کاپرُامن ماحول بگاڑنے کی کوشش کی تو اسے سسان گھاٹ بھیج دیاجائے گا۔ریاست کے ماحول خراب کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔
ابھیشک بنرجی کے مطابق مغر بی بنگال میں چند افراد ایسے ہیں جو بیرونی لوگوں کی مدد سے ریاست کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔عوام انہیں کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ سی پی آ ئی ایم ریاست کے لیے سب سے خطرناک ہے۔سی پی آ ئی ایم اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکے کے دوپہلو ہیں۔پارلیمانی انتخابات میں فرقہ پرست جماعت بی جے پی کو سی پی آ ئی ایم کی مدد سے سیٹیں ملیں ہیں۔
بائیں محاذ کے حامیوں نے مغر بی بنگال کے لوگوں کودھوکہ دیاہے۔بائیں محاذ کی وجہ سے فرقہ پرست جماعت ریاست میں پاوں جمانے میں کامیا ب ہو ئی ہے۔
ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ آئندہ ماہ 21 کویوم شہید کے موقع 2021 اسمبلی انتخاباتی بغل بجے گا۔ہم دیکھنا چا ہتے ہیں کہ کس میں اتنی ہمت ہے جوترنمول کانگریس کی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گا۔
انہوں نے کہاکہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں سی پی آئی ایم کی طرح بی جے پی کابھی صفایا ہوجائے گا۔ہمیں ای وی ایم نہیں بلکہ بیلٹ پیپرچاہئے۔ بیلیٹ پیپر پر انتخابات کراوکردکھ لیں کس کوکتنی سیٹیں ملتی ہے۔