ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں کو اطلاع موصول ہوئی کہ پنجورہ شوپیان کے میر پورہ محلہ میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوسکتے ہیں جسکے بعد فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہے۔
یہ خبر لکھنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائیاں جاری تھی۔
واضع رہے کہ کچھ روز قبل پنجورہ شوپیان کے گوگلرو محلہ میں محاصرے کیا گیا تھا جس کے دوران مقامی لوگوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور اس دوران بدرہامیہ شوپیان کا باشندہ جو دو کمسن بیٹیوں کا باپ تھا گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔