ETV Bharat / briefs

ریپ کے تین ملزمین کو عمر قید - خاتون کی عصمت دری کے تین ملزمان کو عمر قید

راجستھان میں الور کے ایس سی -ایس ٹی انسداد مظالم کورٹ نے ایک خاتون کی گینگ ریپ کے تین ملزمان کو آج عمر قید کی سزا سنائی۔

خاتون کی عصمت دری کے تین ملزمان کو عمر قید
author img

By

Published : Jun 12, 2019, 7:36 PM IST

جج برجیش کمار شرما نے ملزم راجیش، راجندر اور سبھاش کو ایک خاتون کا اغوا کرکے اس کا گینگ ریپ کرنے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے، عمر کی قید کی سزا کے ساتھ ، ہر ایک پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔

اس معاملے میں ملوث تین دیگر ملزمان کو تقریبا دو سال پہلے 2017 میں عمر قید کی سزا ہو چکی ہے۔ اس وقت یہ تینوں ملزمان فرار تھے۔ ان کے گرفتار ہونے پر ان کے خلاف بھی جارج شیٹ داخل کی گئي تھی۔ استغاثہ کی جانب سے مخصوص پبلک پراسکیوٹر کلدیپ جین نے مقدمے کی پیروی کی۔

کیس کے مطابق سال 2011 میں بانسور تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں سے ملزمان نے ایک شادی شدہ عورت کا اغوا کر لیا تھا اور اسے ایک کمرے میں بند کر کے اس کے ساتھ تقریبا 20 دنوں تک اجتماعی عصمت دری کی تھی۔ اس دوران ملزمان نے متاثرہ کو غیر انسانی اذیتیں بھی دی تھیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.