ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال کے آسنسول میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک - مغربی بنگال کی خبریں

بردوان ضلع کے آسنسول میں دو گاڑیوں کےتصادم سے بھیانک آگ لگ گئی، جس میں تین افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

مغربی بنگال کے آسنسول میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 12:06 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور کے آسنسول میں اتوارکی صبح سویرے سڑک حادثے میں تین افراد کے ہلاک ہوگئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب دو نمبر قومی شاہراہ پر ایل پی جی ٹینکر اور ٹاٹا 407 میں تصادم ہوگیا۔

ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں بھیانک آگ لگ گئی جس کے سبب تین افراد کی آگ میں جھلسنے سے موت ہوگئی۔اس واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش اور جائے موقع پر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا ہے کہ ایک سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت سنتوش گوروائی، منوجیت گوروائی اور راکیش کے طور پر ہوئی ہے۔ ایل پی جے ٹینکر کے ڈرائیور اس حادثے میں بچ گیا۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار نے بتایا کہ ٹینکر گیس سے بھرا ہوا تھا جس کے سبب یہ واقعہ بھیانک شکل اختیار کر گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.