ETV Bharat / briefs

میرٹھ میں آکسیجن کی قلت سے 10 نوزائیدہ بچوں کی زندگی کو خطرہ

میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے سبب آکسیجن کی قلت سے اب 10 نوزائیدہ بچوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

Meerut
Meerut
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 5:23 PM IST

ہسپتال کے ڈاکٹر نے اب ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے آکسیجن کی قلت کو جلد دور کرنے اور ہسپتال میں فوری طور پر آکسیجن کی دستیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

میرٹھ کے کوتوالی علاقے میں واقع ایوز ہسپتال جہاں ایک آئی وی ایف سینٹر ہے۔ اس ہسپتال میں نومولود بچوں کے علاج کے لئے ایک این آئی سی یو بھی قائم کیا گیا ہے لیکن اب اس نومولود بچوں کی این آئی سی یو میں بھی آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

کورونا اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ایسی صورتحال میں ڈاکٹر نے وزیر اعلی سے آکسیجن کی دستیابی کے لیے درخواست کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈی ایم کو بھی ایک خط لکھ کر بچوں کی زندگی پر آنے والے بحران سے آگاہ کیا۔

میرٹھ میں جس طرح کورونا انفیکشن کا قہر جہاں بزرگوں اور نوجوانوں کے لیے خطرے کا باعث بنا ہوا ہے۔ وہیں اب اس کا اثر نوزائیدہ بچوں کی زندگی پر بھی پڑنے لگا ہے۔ ضرورت ہے کہ حکومت جلد آکسیجن کی قلت کو دور کرے تاکہ انسانی زندگی کو بچایا جا سکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.