ETV Bharat / briefs

ساتویں اقتصادی مردم شماری کی تیاری

بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ملازمتوں کے مسائل پر تنقید کا سامنا کرنے والی مودی حکومت نے اسی ماہ کے آخر میں ملک میں ساتویں اقتصادی مردم شماری کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

جون کے آخر میں ساتویں اقتصادی مردم شماری
author img

By

Published : Jun 6, 2019, 3:01 AM IST

سرکاری معلومات کے مطابق اب تک ہر پانچ برس میں یہ مردم شماری ہوتی آئی ہے۔ رواں برس جون مہینے کے آخر میں یا جولائی کے اوائل میں اسے شروع کیا جائے گا اور چھ ماہ میں اس کی رپورٹ آئے گی۔
اقتصادی مردم شماری ملک میں واقع تمام اداروں کی تمام تفصیلات پر مشتمل ہے۔ یہ مردم شماری، شماریات اور پروگرامز کے نفاذ کی وزارت کی طرف سے کی جا رہی ہے اور اس مردم شماری کے لیے الیكٹرونكس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت سی ایس سی ای- گورننس سروسز انڈیا لمیٹیڈ کے ساتھ شراکت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی مردم شماری کی تیاریاں زور شور سے چل رہی ہیں۔ ملک بھر میں شماری عملہ کے ذریعہ شروع کئے جانے والے کاموں کی تیاری کے لئے کئي منصوبے بنائے گئے ہیں۔ ریاستی سطح پر اساتذہ کی تربیت اس وسیع عمل کا اہم حصہ ہے۔ اسی عمل میں قومی رجدھانی خطہ دہلی کے لئے اقتصادی مردم شماری کے سلسلے میں ریاستی سطح کی تربیت کا جمعرات کو دارالحکومت میں انعقاد کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کرناٹک، کیرالہ اور گوا میں ریاستی سطح پر اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد سات جون کو کیا جائے گا، جبکہ مدھیہ پردیش کے لئے 10 جون کو ہوگا۔ تمل ناڈو کے لئے تربیتی ورکشاپ 11 جون اور انڈمان و نیکوبار جزائر، لكشديپ کے لئے اس کا انعقاد 12 جون کو کیا جائے گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.