ETV Bharat / briefs

بھوٹان کے بادشاہ نے وزیراعظم مودی کو مبارکباد دی - بھوٹان کے بادشاہ نے وزیراعظم مودی کو مبارکباد دی

بھوٹان کےباد شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک، وہاں کے وزیراعظم لوتے شیرنگ اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ ماریسن نے لوک سبھا انتخابات میں شاندار جیت کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے۔

بھوٹان کے بادشاہ نے وزیراعظم مودی کو مبارکباد دی
author img

By

Published : May 24, 2019, 10:33 PM IST

بھوٹان کے بادشاہ وانگ چنگ نے جمعرات کی رات وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان سے ملک اور لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مودی نے بھوٹان کے بادشاہ کی نیک خواہشات اور مبارکباد کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت بھوٹان کے ساتھ تعلقات کو علیحدہ سے اہمیت دیتی ہے۔
انہوں نے بھوٹان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپنی عہد بستگی ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی تک لےجانے کا عزم ظاہر کیا۔
شیرنگ نے بھی مسٹر مودی کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ملک ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرے گا۔
وزیراعظم مودی نے مسٹر شیرنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں کام کریں گے۔
ماریسن نے بھی مسٹر مودی کو 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں جیت کے لئے مبارکباد دی ۔ وزیراعظم مودی نے انہیں ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں ہی متحرک اور مضبوط جمہوریتیں ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا میں حال ہی میں انتخابات میں جیت کے لئے مسٹر ماریسن کو مبارکباد بھی دی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.