ETV Bharat / briefs

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 7,432 نئے معاملات درج

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 8:08 PM IST

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 7,432 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,87,106 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کوویڈ-19 کے 7,432 نئے معاملات درج

ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,961 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 33 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 2,157 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,26,997 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 58,148 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,03,770 کووڈ 19 کے معائنے کئے گئے۔ تاہم 5,136 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بحیثیت مجموعی 1.24 کروڑ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 1,464 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.