ETV Bharat / briefs

مچھلی کی پیداوار میں تلنگانہ اب سرفہرست

تلنگانہ کا شمار سمندر سے دور مچھلی کی پیداوار میں بھی اب نمایاں ہونے لگا ہے۔اس ریاست نے برس 2018-19کے دوران 2.94لاکھ ٹن مچھلی کی پیداوار ریکارڈ کی ہے۔

author img

By

Published : May 9, 2019, 3:03 PM IST

مچھلی کی پیداوار میں تلنگانہ اب سرفہرست

2017-18کے مقابلے اس میں 31,950 ٹن کا اضافہ درج کیاگیا ہے۔مچھلی کی پیداوار جاریہ برس فروری اور مارچ میں ہر ماہ 40 ہزا ر ٹن تک جاپہنچتی ہے۔

ضلع نلگنڈہ میں مچھلی کی سب سے زیادہ19,921ٹن پیداوار اس برس ہوئی ہے۔جبکہ دوسرے نمبر پر 18,485ٹن کے ساتھ سوریہ پیٹ ہے جبکہ تیسرے مقام پر 17,063ٹن کے ساتھ محبوب آباد ہے۔

جھینگوں کی بھی افزائش کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔2017-18کے 7778ٹن کے برخلاف 2018-19میں اس کی پیداوار9990ٹن درج کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے انٹی گریٹیڈ فشریز ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت اثاثہ جات کی تقسیم کا کام کیاگیا تھا۔اس پیداوار میں اضافہ کو تلنگانہ حکومت کی پہل سے منسوب کیاجاسکتا ہے۔

حکومت نے مختلف تالابوں بشمول ذخائر آب میں آبی حیوانات کی افزائش کو فروغ دیا اور ریاست کے مختلف تالابوں میں مچھلیو ں کے بچوں کو افزائش کے لئے چھوڑا۔

حکومت نے ساتھ ہی ماہی گیروں کو بہتر قسم کے جال فراہم کئے تاکہ زیادہ سے زیادہ مچھلی پکڑی جاسکے۔انسولیٹیڈ باکسس سے لیس گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہے

تاکہ ان مچھلیوں کو فروخت کرنے کیلئے منتقل کیاجاسکے۔تلنگانہ ایک طویل عرصہ سے مچھلیوں کو پڑوسی ریاست آندھراپردیش سے درآمدکرتا تھا تاہم اب تلنگانہ خود ہی دیگر ریاستوں کو مچھلیاں برآمد کر رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.