ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں رکن اسمبلی مہی پال ریڈی کی جانب سے دی گئی دعوت افطار میں نائب وزیراعلیٰ نے شرکت کی۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان چندرابابو نائیڈو کی سرکار کے وقت پانی اور سرمایہ کاری کے یپش نظر کچھ نااتفاقیاں تھیں، تاہم اب جگن موہن ریڈی کی سرکار میں مسائل کے حل ہونے کی امید ہے۔
دونوں ریاستوں کی سرکاریں اس طرف مثبت سوچ کے ساتھ آگے جانے کی پہل کرچکی ہیں۔
اس موقع پر محمود علی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے رمضان کے اہتمام کے ساتھ غریبوں کی مدد کے لیے 16 کروڑ بارہ لاکھ روپے منظور کیے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی کے سی آر گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
تلنگانہ اور آندھرا کو ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی ضرورت
تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ محمود علی نے کہا کہ دو تلگو ریاستوں کو باہم اتفاق اور بھائیوں کی طرح رہ کر تعلقات کو مضبوط کرنا چاہیے۔