گوا میں کئے گئے اس ٹیسٹ کے دوران میزائل نے انتہائی چیلنجنگ منظرناموں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ اس مدت کے دوران ٹیسٹوں کا ایک سلسلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
ڈربی میزائل تیز رفتار فضائی ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا اور پائتھن میزائل نے ایک اچوک نشانہ لگا کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ یہ ٹیسٹ مذکورہ بیان کردہ تمام اہداف اور مقاصد کو پورا کرتا ہے۔ ان تجربات سے پہلے بنگلور میں میزائل کا ایک جامع تجربہ کیا گیا تاکہ طیاروں میں شامل ایونکس، فائر کنٹرول راڈارز، میزائل ہتھیاروں کی فراہمی کے نظام اور فلائٹ کنٹرول سسٹم جیسے طیارے کے نظام کے ساتھ اس میزائل کی ہم آہنگی کا جائزہ لیا جاسکے۔
گوا میں کامیاب آزمائشوں کے بعد یہ میزائل تصورات ہدف پر براہ راست لانچ کیا گیا۔ تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ نظر کی حد سے باہر کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لئے پائتھن ۔ 5 میزائل کی براہ راست فائرنگ کی گئی۔ تمام لائیو فائرنگ میں اس میزائل نے اپنے فضائی اہداف کو مارگرایا۔