اساتذہ نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ہماری تنخواہ کئی ماہ سے نہیں دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کئی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم نے کئی بار ضلع صدر مقامات پر اس معاملے کے حوالے سے احتجاج کیا تاہم کوئی ہماری دیرینہ مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا۔
اساتذہ کا کہنا ہے ہمارے اس مسئلے کی وجہ سے ہمارے بچوں پر بھی کافی اثر پڑ رہا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم باضابطہ ایس۔ایس۔آر بھی کے تحت کئی برسوں سے مختلف اسکولوں میں تعینات کیے گیے مگر ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ ابھی تک تنخواہ واگزار نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے گورنر انتظامہ سے اپیل کی کہ ان کے مطالبے کو پوارا کیا جائے۔