ETV Bharat / briefs

ٹاٹا گروپ نے سیاسی جماعتوں کو کروڑوں روپے کا چندہ دیا - ٹاٹا کنسلٹنسی سروس

ملک کی سب سے بڑی کارپوریٹ کمپنی ٹاٹا گروپ کے پروگریسیو الیکٹورل ٹرسٹ نے عام انتخابات میں ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کو تقریباً 500 سے 600 کروڑ کا چندہ دیا ہے۔

ٹاٹا گروپ نے بی جے کو کروڑوں روپے دیے
author img

By

Published : May 4, 2019, 3:01 PM IST

Updated : May 5, 2019, 10:27 AM IST

پرگریسیو ٹرسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس میں سے صرف ٹاٹا کنسلٹنسی سروس(ٹی سی ایس) نے 220 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے۔

بزنس اسٹینڈرز کے مطابق ٹاٹا گروپ کے چندہ دینے میں 20گنا اضافہ ہوا ہے۔
سنہ 2014 میں ہونے والے عام انتخابات میں ٹاٹا گروپ نے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے کا چندہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ ٹاٹا گروپ کے چندے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو سب سے زیادہ حصہ ملا ہے۔

ٹاٹا نے بی جے پی کو تقریباً 300 کروڑ سے 350 کروڑ روپے چندہ دیا ہے جبکہ کانگریس کے حصے میں 50 کروڑ روپے آئے ہیں اس کے علاوہ بقیہ روپے ترنمول کانگریس، این سی پی، سی پی آئی، اور سی پی ایم کو دیا گیا ہے۔

کیسے ہوتا ہے انتخابی چندہ؟

ٹاٹا گروپ کی تمام کمپنیاں ایک رقم ٹرسٹ میں جمع کرتی ہیں، اس ٹرسٹ کا کام ہے کہ سیاسی جماعتوں تک یہ رقم پہنچائی جائے۔

سنہ 2014 کے انتخابات کے دوران ٹاٹا کنسلٹنسی سروس نے ایک کروڑ 48 لاکھ روپے چندہ دیا تھا لیکن اس مرتبہ ٹی سی ایس نے تقریباً 220 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے۔

تی سی ایس کے علاوہ ٹا ٹاٹا موٹرس، ٹاٹا پاورس اور ٹاٹا گلوبل بیوریج لیمیٹیڈ نے بھی پروگرہسیو الیکٹورل ٹرسٹ میں پیسے جمع کیے ہیں۔

اس سے قبل ٹاٹا ٹرسٹ کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو دیا جانے والا چندے کا آدھا پیسہ انتخابات سے قبل اور آدھا پیسہ انتخابات کے بعد دیا جاتا تھا لیکن اب پورا پیسہ انتخابات سے قبل ہی دے دیا جاتا ہے اور اس سے برسراقتدار جماعتوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

ایسوسی ایشن فار ڈیموکرٹیک ریفارمس کے مطابق سال 2004 سے 2017 تک ملک کی سیاسی جماعتوں کو تقریباً 9278 کروڑ روپے چندہ موصول ہوا تھا اس میں سے تقریباً 6612 کروڑ روپے نامعلوم ذرائع سے موصول ہوئے تھے، جبکہ صرف سال 2017 میں 1559 کروڑ روپے چندہ ملا تھا اس میں سے 710 کروڑ روپے نامعلوم ذرائع سے موصول ہوا تھا۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
Last Updated : May 5, 2019, 10:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.