ETV Bharat / briefs

بانچ برس سے ملک میں ایمرجنسی جیسے حالات: ممتا - ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک میں ایمرجنسی کے 44 سال مکمل ہونے پر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے ملک میں ایمرجنسی جیسے ہی حالات ہیں۔

بانچ برس سے ملک میں ایمرجنسی جیسے حالات
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 4:33 PM IST

انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کی حکومت آنے کے بعد ملک میں گزشتہ پانچ برسوں سے ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔44 سال قبل جو کچھ ہوا تھا آج بھی جاری ہے۔

ممتابنر جی کے مطابق آج اور 44 سال قبل کے حالات میں کوئی فرق نہیں ہے۔اس وقت بھی عام لوگوں کو دشواریوں کاسامنا کرنا پڑا تھا اور 44 برس بعد بھی لوگوں کو ظلم ستم کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

مغڑ بی بنگال کی وزیراعلیٰ کے مطابق جمہوری ملک میں مودی تاناشاہ بنے ہوئے ہیں۔ملک کی غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کوپریشان کیا جا رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکز ریاستی حکومتوں پر اپنی مرضی تھوپ رہی ہے۔ریاستی حکومتیں اپنی مرضی سے چلتی ہیں جہاں مرکز کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے وہاں مدد لی جاتی ہے ۔

ممتابنرجی نے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں سے مغر بی بنگال کے ساتھ مرکز ناانصافی کر رہی ہے۔ریاستی حکومت کی اسکیموں کے تحت ملنے والئ رقم روک رکھی ہے۔یہ تاناشاہی نہیں ہے تواور کیا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہےکہ گذشتہ پانچ برسوں میں ملک میں سوپر ایمرجنسی کا ماحل ہے۔ ملک کے جموریت کی حفاظت کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی نے سنہ 1975 میں آج ہی کے دن ایمرجنسی نافذ کی تھی جو 21 مارچ 1977 تک جاری رہا تھا۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.