ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مسلم تنظیموں نے چرچ جاکر سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاک ہوئے لوگو کو خراج تحسین پیش کیا، اور تمام افراد نے یک لہجے میں کہا کہ اگر دہشت گرد آرگنائزر ہوسکتے ہیں تو پھر امن پسند کیوں نہیں۔
مسلمانوں نے کرسچن طبقے کو یہ یقین دلایا کہ ہم بھی غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں، کیوں کہ دہشت گردانہ حملہ والے کسی مذہب کے نہیں ہوتے، بلکہ وہ محض ایک دہشتگرد نہیں ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی ہی ایک کانفرنس دلی میں منعقد کی گئی تھی، اور یکساں پیغام دیا تھا کی دہشت گردی کا معاشرے میں کوئی مقام نہیں۔
یاد رہے کہ جب نیوزی لینڈ کی مسجد میں حملہ ہوا تھا اس وقت کرسچن طبقے کے لوگ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے تھے، ایسا ہی منظر آج شہر اندور 'بڑوں آنی اور بھوپال میں دیکھنے کو ملا' جہاں یہ پیغام عال کیا گیا کہ پوری دنیا کے انسان بھائی بھائی ہیں اور وہ ہنسی خوشی رہنا چاہتے ہے۔