ETV Bharat / briefs

مودی کی نئی کابینہ میں چھ خاتون وزراء

مودی کی نو منتخب کابینہ میں سمرتی ایرانی نے کابینی وزیر کے طور حلف لیا۔انہوں نے امیتھی میں کانگریس کےصدر راہل گاندھی کو شکست دی تھی۔

مودی کی نئی کابینہ میں چھ خاتون وزراء
author img

By

Published : May 31, 2019, 12:16 PM IST

راشٹرپتی بھون میں گذشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی شاندار تقریب میں خاتون وزراء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

مودی کی نو منتخب کابینہ میں کئی خاتون وزراء نے حلف لیا جن میں نرملا سیتارمن، سمرتی ایرانی اور ہرسمرت کور بادل شامل ہیں۔

وزیر دفاع نرملا سیتارمن ان چھ خواتین وزراء میں شامل ہیں جو مودی کی نئی حکومت کا حصہ ہیں۔

نرملا سیتارمن راجیہ سبھا کی ممبر ہے۔ واضح رہے کہ این ڈی اے ۔۱ میں نرملا سیتارمن وزیر دفاع تھیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2014 میں سمرتی ایرانی سب سے کم عمر کابینی وزیر منتخب ہوئیں۔

سمرتی ایرانی کو انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کا عہدہ دیا گیا تھا۔ بعد میں، انہیں ٹیکسٹائل اور اطلاعات و نشریات عامہ کا قلمدان بھی دیا گیا تھا۔

سادھوی نرنجن جیوتی نے نئی کابینہ میں ریاستی وزیر کے طور پر حلف لیا۔

چھتیس گڑھ کی قبائلی برادری کی رہنما رینوکا سنگھ نے مودی کی نئی حکومت میں وزیر مملکت کے طور پر حلف اٹھایا۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کی رہنما دیبوشری چودھری نے بھی پہلی بار وزیر مملکت کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات 2019 میں بی جے پی نے مغربی بنگال میں 18 سیٹوں پر کامیابی درج کی۔

Intro:Body:

Six women ministers in Modi government 2.0

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.