پارلیمانی انتخابات کے نتائج بر آمد ہونے کے بعد سے مغر بی بنگال میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان دفعہ دفعہ جھڑپوں سے حالات بدترہو گئے ہیں۔
کھجوری تھانے علاقے میں گزشتہ روز علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے بی جے پی کے کارکنان نے علاقے پر قبضہ کرنے کے ارادے سے حملہ کردیا۔ بی جے پی کے حامیوں نے درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگادی تھی۔
ترنمول کے حامیوں اور مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان نے رات کے اندھرے میں گھر وں پر حملہ کر رہے ہیں۔ کھجوری میں فساد برپا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دوسایسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد کھجوری علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے ۔پولیس اور آ راے ایف کی ٹیمیں تعینات ہیں۔ حالات قابو میں ہیں مگر کشیدگی برقرارہے۔