ETV Bharat / briefs

'عائشہ سلطانہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ غیر منصفانہ اقدام' - پرفول کھوڈا پٹیل

لکشدیپ کی فلمساز عائشہ سلطانہ کے خلاف بغاوت کے مقدمے کو "غیر منصفانہ" قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالحمید ملی پوزا نے ہفتہ کو استعفی دے دیا۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے 14 دیگر رہنما اور کارکنان بھی تھے جنہوں نے بی جے پی کو استعفی دے دیا۔

'عائشہ سلطانہ کےخلاف بغاوت کا مقدمہ غیر منصفانہ اقدام'

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 11:09 AM IST

عبد الحمید ملی پوزا نے بی جے پی چھوڑنے کے بعد لکشدیپ فلمساز عائشہ سلطانہ کے خلاف بغاوت کے مقدمے کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

لکشدیپ فلم ساز عائشہ سلطانہ کے خلاف بغاوت کے مقدمے کو "غیر منصفانہ" قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالحمید ملی پوزا نے ہفتہ کو استعفی دے دیا۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے 14 دیگر رہنما اور کارکنان بھی تھے جنہوں نے بی جے پی کو استعفی دے دیا۔

یہ اقدام عائشہ سلطانہ پر 10 جون کو لکشدیپ پولیس کی طرف سے بی جے پی کے لکشدیپ یونٹ کے صدر سی عبدالقادر حاجی کی طرف سے دائر شکایت کی بنیاد پر ملک بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ہوا ہے۔ شکایت کنندہ نے بیان میں دعوی کیا تھا کہ سلطانہ نے ایک ملیالم ٹی وی چینل پر بحث کے دوران مرکزی علاقہ میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے بارے میں غلط خبر پھیلائی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبد الحمید ملی پوزا نے کہا کہ مستعفی ہونے والی بی جے پی پارٹی کے ارکان موجودہ لکشدیپ انتظامیہ کی 'عوام دشمن پالیسیوں' پر اپنی رائے کے اظہار کے لئے فلمساز کے خلاف پولیس کیس کی حمایت نہیں کر سکتے ہیں۔

حمید نے کہا کہ "عائشہ سلطانہ کے خلاف مقدمہ سراسر ناانصافی ہے۔ وہ یہاں پیدا ہوئیں اور جزیرے کی رہائشی ہیں۔ میں اسے قبول نہیں کرسکتا۔ ہم سب نے اس پر سخت احتجاج کیا اور میں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر اس وجہ پر استعفیٰ دے دیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جزیروں کے عوام کے ساتھ رہیں گے اور لکشدیپ انتظامیہ کے ذریعہ نافذ کی جانے والی جمہوری مخالف پالیسیوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ استعفی دینے والے رہنماوں نے عبدالقادر کو جمع کرائے گئے استعفیٰ خط میں اس کی نشاندہی کی تھی۔

"لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل کھوڈا پٹیل کے جمہوری مخالف اقدامات کی وجہ سے آپ اور لکشدیپ بی جے پی کے تمام کارکنان پریشان ہیں۔ اس سے ہم واقف ہیں۔ اس طرح ہم مضبوط طور پر بی جے پی کی اپنی بنیادی ممبرشپ سے استعفیٰ دیتے ہیں۔"

استعفیٰ کے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ چیٹلاٹ سے تعلق رکھنے والی ہماری بہن عائشہ سلطانہ کے مستقبل کو تباہ کرنے کے لئے جو اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ اس کے خلاف احتجاج کریں۔

بی جے پی کے لکشدیپ یونٹ کی صدر کے ذریعہ دائر پولیس کی شکایت کے مطابق عائشہ سلطانہ نے ایک ملیالم چینل میں نیوز بحث کے دوران الزام لگایا کہ مرکز نے لکشدیپ کے عوام کے خلاف کووڈ 19 کو بائیو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.