ETV Bharat / briefs

پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک - محکمہ صحت

پنجاب میں گذشتہ ایک دن میں کورونا کے قہر سے 173 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور 7500 سے زائد نئے پوزیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں-

Punjab
Punjab
author img

By

Published : May 5, 2021, 10:15 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے گذشتہ دیر شام جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں کل تک اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9645 تک پہنچ گئی۔ آٹھ ہزار سے زیادہ مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں اور سنگین مریض 231 ہو گئے ہیں۔ جب کہ فعال مریض 61935 ہیں۔

ریاست میں کورونا پر قابو پانے کے لیے حکومت مسلسل سخت اقدامات کر رہی ہے لیکن حال ہی میں کورونا پھیلنے سے حالات خراب ہوئے ہیں اور مانگ کے حساب سے آکسیجن کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے حالات پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔

اب تک 74 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ مشتبہ کے سیمپل لیے جا چکے ہیں اور سوا تین لاکھ افراد کورونا کو شکست دے کر گھر چلے گئے۔ اب تک ریاست میں پوزیٹیو مریض چار لاکھ کے اعداد و شمار کو عبور کر گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.