ETV Bharat / briefs

راہل گاندھی کی ممبئی کورٹ میں آج پیشی

سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کے ایک نے ممبئی کی ایک عدالت میں راہل گاندھی پر ہتک عزت کا کیس درج کیا ہے اس سلسلے میں آج وہ ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوں گے۔

author img

By

Published : Jul 4, 2019, 2:56 AM IST

Rahul

واضح رہے راہل گاندھی نے صحافی گوری لنکیش کے قتل میں سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کے کارکنوں کی ملوث ہونے کی بات کی تھی جس کے بعد آر ایس ایس نے راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اس معاملے کی سماعت آج صبح 10 بجے مازگاوں میٹروپولیٹیشن میجسٹریٹ کورٹ میں ہو گی۔

رواں برس فروری میں آر ایس ایس کے ایک رہنما دھروتیمان جوشی نے راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور سیتارام یچوری سمیت کئی دیگر رہنماوں پر آر ایس ایس کو گوری لنکیش کے قتل کے ساتھ جوڑنے پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ صحافی گوری لنکیش کا قتل 5 ستمبر،2017 کو بنگلور میں ہوا تھا۔

جوشی نے اپنے شکایت نامے میں لکھایا تھا کہ 'گوری لنکیش کے قتل کے 24 گھنٹوں کے دوران ہی راہل گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا 'جو کوئی بھی بی جے پی یا آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف بولتا ہے وہ مارا جاتا ہے'۔ یہاں تک کہ سیتارام نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 'گوری کے قتل کا ذمہ دار آر ایس ایس اور اس کا نظریہ ہے'۔

اس سے قبل سنہ 2014 میں بھی آر ایس ایس نے راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.