ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: میونسپل کارپوریشن کے ہسپتالوں کی تزئین کاری جلد

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں میونسپل کمشنر، سٹی انجینئر، ہیلتھ آفیسر و دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے گذشتہ روز علی اکبر اسپتال کا دورہ کیا اور شہر کے اسپتالوں کی تزئین کاری کا اعلان کیا۔

مالیگاؤں: میونسپل کارپوریشن کے ہسپتالوں کی جلد ہوگی تزئین کاری

author img

By

Published : May 28, 2021, 10:18 PM IST

مالیگاؤں میں نجی اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جہاں غریب عوام علاج و معالجہ کے لیے جانے میں کافی پش و پیش میں مبتلا ہوتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب شہر کے 67 فیصد غریب عوام، علی اکبر ہسپتال اور واڈیا ہسپتال میں اپنا علاج کرواتے ہیں۔

ان دنوں دونوں ہسپتالوں میں عوامی و طبی سہولیات کے فقدان کو محسوس کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ اور سابق میئر شیخ رشید نے علی اکبر ہسپتال اور واڈیا ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا۔ اسی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے موجودہ میئر طاہرہ شیخ نے دونوں ہسپتالوں کو جدید طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا اور ان ہسپتالوں کی تزئین کاری کےلیے بجٹ مختص کیا۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی نے علی اکبر ہاسپٹل کا دورہ کیا اور اس دواخانہ کا مکمل معائنہ کیا۔ وفد میں میونسپل کمشنر، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے، میونسپل کارپوریشن کے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ وغیرہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ علی اکبر ہسپتال کے اطراف میں گرووار وارڈ کی 60 ہزار سے زائد آبادی سمیت شہر بھر کی غریب عوام اس ہسپتال سے طبی فائدہ حاصل کرتی ہیں۔ اسی طرح واڈیا ہسپتال سے متصل قلعہ، غالب نگر، اسلام آباد، پانچ قندیل، چونا بھٹی ،بیلباغ ،بدر کا باڑہ، مصری خاں کا باڑہ، بجرنگ واڑی، چندنپوری گیٹ جیسی بستیوں میں رہنے والی غریب عوام فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ اس لیے دنوں ہسپتالوں کو جدید طرز پر تعمیر کرکے اسمارٹ ہسپتال جیسی سہولیات مہیا کی جائے گی۔

یہاں آپریشن تھیٹر، دس بیڈ کا ICU، بڑے جنرل وارڈ، عوام کو بیٹھنے کی سہولت کے ساتھ بزرگوں کے لئے لِفٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ اس کام کی تمام تیاریاں اور کاغذی کاروائی عنقریب مکمل ہوچکی ہیں جلد ہی اس کا ٹینڈر جاری ہوگا اور کام کی شروعات کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.