امریکی فیڈرل ریزرو کی سودکی شرح میں کمی نہ ہونے سے غیر ملکی بازاروں میں سونا ایک ہفتہ کی نچلی سطح پر آگیا۔ اس کا اثر آج مقامی بازار پر بھی نظر آیا۔
بین الاقوامی سطح پر سونا حاضر چھ اشاریہ 65 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 1270اعشاریہ 80 ڈالر فی اونس پر رہا۔بدھ کے روز امریکی سینٹرل بینک کے شرح سود مستحکم رکھنے کے اعلان کے بعد یہ 1270 اعشاریہ 37 ڈالر فی اونس تک گرگئی تھی جو ایک ہفتہ کی نچلی سطح ہے ۔جون کا امریکی سونا وعدہ 12اعشاریہ 50ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 1271اعشاریہ 70ڈالر فی اونس بولاگیا۔غیرممالک میں چاندی حاضر بھی صفر اعشاریہ 05 ڈالر گرکر 14اعشاریہ 61 ڈالر فی اونس رہ گئی ۔