ETV Bharat / briefs

شدت پسندانہ حملہ شمال مشرق میں امن کو ختم کرنے کی کوشش: راج ناتھ

مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے اروناچل میں ہونے شدت پسندانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ranjnath
author img

By

Published : May 22, 2019, 12:02 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اروناچل پردیش میں نیشنل پیپلز پارٹی کے ایم ایل اے ترونگ ابوہ سمیت 11 لوگوں کو منگل کے دن شدت پسندانہ حملے میں ہلاک کیے جانے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شمال مشرق میں امن کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اس حادثے سے صدمے میں ہیں۔ یہ شمال مشرق علاقے میں امن اور عام معمول کی صورت حال کو بگاڑنے کی خطرناک کوشش ہے۔ اس گھناؤنے جرم کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ اہل خانہ سے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اروناچل پردیش کے ترپ ضلع کے بوگاپانی میں ناگا شدت پسندوں نے دھماکہ کرکے ایم ایل اے ترونگ ابوہ پر حملہ کیا جس میں ان کے علاوہ 10 دیگر ہلاک ہو گئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.