سلی گوڑی پولس کمشنر بی ایل مینا نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو داگا پور میں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی ہے۔
دارجلنگ سے کانگریس کے امیدوار شنکر مالا کار نے کہا کہ ممتا بنرجی خو ف زدہ ہیں اس لیے ان کے اشارے پر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہیں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری وقت میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا ہے۔
دارجلنگ،جلپائی گوڑی اور رائے گنج میں 18اپریل کو پولنگ ہوگی۔