ETV Bharat / briefs

راہگیروں کو افطار کرانے والا دہلی کا'حاتم طائی' - روزہ

افطاری کا سامان فٹ پاتھ پر سجا دیا جاتا ہے، یہ راہ چلتے مسافروں کے لیے دعوت عام ہو تی ہے۔ راہ سے گزرنے والے ضرورت مند افراد دسترخوان پر آکر بیٹھ جاتے ہیں اور روزہ افطارکرتے ہیں۔

راہ گیروں کو افطار کرنے والا دہلی کا 'حاتم طائی'
author img

By

Published : May 17, 2019, 7:37 PM IST

آج کی اس دوڑبھاگ بھری زندگی میں بھی لوگوں کے اندرخدمت کرنے کا جذبہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

راہ گیروں کو افطار کرنے والا دہلی کا 'حاتم طائی'

رمضان کے مہینے کو نیکی کا مہینہ کہا جاتا ہے اس مہینے میں جہاں مسلمان ایک طرف پانچ وقت کی نمازپابندی سے پڑھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں تو دوسری طرف لوگوں کو بڑھ چڑھ کر مدد کرنے میں بھی سبقت لیتے ہیں۔

دہلی کی جامع مسجد کے پاس کبوتر مارکیٹ میں ایک نیک دل انسان پورے رمضان لوگوں کو روزہ افطار کراتا ہے جو افطاری کا سامان خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

شام 6.30 بجے کبوتر مارکیٹ کے پاس فٹ پاتھ پر کچھ لوگ چٹائی بچھاکر افطاری کا سامان تیار کرتے نظر آئے۔ فٹ پاتھ پر بن رہی افطاری کو دیکھ کرای ٹی وی بھارت کی ٹیم ان کے پاس پہنچی اور ان سے بات چیت کی۔

آباد علی ایک ٹراویل کمپنی چلاتے ہیں۔ وہ روزانہ لگ بھگ 6.00 بجے کے آس پاس یہی کبوتر مارکیٹ کے پاس کرسی ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں۔ وہ کچھ لوگوں کو پیسے دے کر افطاری کے لیے پھل، جوس، اور دیگر اشیا ئے خوردنی منگوا لیتے ہیں۔

افطاری کا سامان فٹ پاتھ پر سجا دیا جاتا ہے۔ یہ راہ چلتے مسافروں کے لیے دعوت عام ہو تی ہے۔ راہ سے گزرنے والے ضرورت مند افراد دسترخوان پر آکر بیٹھ جاتے ہیں اور روزہ افطار کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کر تے ہو ئے آباد علی نے بتایا کہ وہ رمضان کے پہلے روزے سے اسی فٹ پاتھ پر ضرورت مندوں کو افطار کراتے ہیں اور یہ سلسلہ پورا مہینہ چلتا ہے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.