ETV Bharat / briefs

فلسطینیوں کی حمایت پر گرفتاریاں، پولیس کے اقدام کی شدید مذمت - اردو نیوز جموں وکشمیر

مولانا عباس انصاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے تب انہیں گرفتار کرنا کس طرح مناسب ہے۔ مولانا نے بیان میں مزید کہا کہ "آزادیِ اظہار ایک بنیادی انسانی حق ہے لیکن اسے پولیس نے یہاں امن کے نام پر دبا کے رکھا ہے۔

فلسطینیوں کی حمایت پر گرفتاریاں، پولیس کے اقدام کی شدید مذمت

author img

By

Published : May 17, 2021, 7:01 AM IST

Updated : May 17, 2021, 9:48 AM IST

جموں و کشمیر اتحاد المسلمین ( جے کے آئی ایم ) کے سرپرست اعلیٰ و سینیئر حریت کانفرنس رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرنے پر کشمیری نوجوانوں, مذہبی مبلغ سرجن برکاتی اور ایک پیشہ ور مصور مدثر گل کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

مولانا عباس انصاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے تب انہیں گرفتار کرنا کس طرح مناسب ہے۔ مولانا نے بیان میں مزید کہا کہ "آزادیِ اظہار ایک بنیادی انسانی حق ہے لیکن پولیس نے اسے یہاں امن کے نام پر دبا کے رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں مظلوم قوموں کی خیریت کے لئے دعا کرنا بھی ایک جرم بن گیا ہے جو انسانی، اخلاقی اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ جے کے آئی ایم سرپرست نے موتی محلہ ڈل سرینگر کے نوجوانوں، مذہبی مبلغ سرجن برکاتی اور پیشہ ور آرٹسٹ مدثر گل پر گزشتہ دن فلسطین کی حمایت پر لگائے گئے ایف آئی آر کو فوراً منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کے قوانین سے کشمیری عوام کے اسلامی اور اخلاقی جذبات کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔

Last Updated : May 17, 2021, 9:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.