ETV Bharat / briefs

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو قتل کی دھمکی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کی پولس چھان بین کر رہی ہے، یہ اطلاع نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے دی ہے۔

author img

By

Published : Mar 22, 2019, 3:03 PM IST

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو قتل کی دھمکی

اخباری رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو ٹوئٹر پر اس سرخی کے ساتھ ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی ہے کہ اب 'آپ کی باری ہے'۔

پولس کے مطابق یہ دھمکی آمیز پوسٹ 48 گھنٹے تک سوشل میڈیا پر موجود رہا۔ مختلف لوگوں کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعددھمکی دینے والے شخص کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔

ایک دوسرے پوسٹ میں جیسنڈ آرڈرن اور نیوزی لینڈ پولس کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی دیگر تصویر میں 'اگلی باری آپ کی' لکھا ہوا تھا۔

معطل کردہ اکاؤنٹ پر اسلام مخالف مواد اور نفرت انگیز سفید فام تقاریر موجود تھیں۔

پولیس کی ایک خاتون ترجمان نے ہیرالڈ کو بتایا کہ پولس کو ٹوئٹر پر سامنے آنے والے تبصروں کا علم ہے اور چھان بین کی جارہی ہے۔ ایک ٹوئٹر ترجمان نے کہا کہ چھان بین میں پولس کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو کرائسٹ چرچ کی دومسجدوں میں دہشت گرد انہ حملے میں 50 لوگ مارے گئے تھے۔

Intro:Body:

threat to pm of new zealand

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.