چند روز قبل الیکشن کمیشن نے کلیان سنگھ کے اس بیان کا سخت نوٹ لیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'ہم سب بی جے پی کے کارکن ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں'۔
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں صدر جمہوریہ کے نام ایک خط لکھا اور اس میں سنہ 2010 کے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا۔ کمیشن نے کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
چنانچے صدر جمہوریہ نے اس معاملے میں قانونی ماہرین کی رائے لی اور اس سلسلے میں کلیان سنگھ کے خلاف کاروائی کے لیے وزارت داخلہ کو ایک خط بھیجا۔