ETV Bharat / briefs

پونچھ: ریچھ کے حملے میں چرواہا زخمی، فوجی جوانوں نے بروقت کی مدد - جموں وکشمیر نیوز

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سوجیاں، ڈھوک ستھربن کے مقام پر، ریچھ نے بکریاں چرانے والے ایک شخص پر حملہ کردیا۔ جس میں وہ شخص شدید زخمی ہوا۔

پونچھ: ریچھ کے حملےمیں چرواہا زخمی
پونچھ: ریچھ کے حملےمیں چرواہا زخمی
author img

By

Published : May 15, 2021, 1:29 PM IST

Updated : May 15, 2021, 2:32 PM IST

جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سوجیاں کی ڈھوک ستھربن کے مقام پر ریچھ نے بکریاں چرانے والے ایک شخص پر حملہ کردیا۔ جس میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اس کی پہچان سفیر احمد ولد فرید احمد ساکن کالاکوٹ عمر 21 سال کے طور پر کی گئی ہے۔

پونچھ: ریچھ کے حملے میں چرواہا زخمی

واضح رہے کہ یہ شخص بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والا ہے اور گرمیوں کے موسم میں یہ لوگ مال مویشی لیکر منڈی سوجیاں سے ہوتے ہوئے کشمیر کی طرف روانہ ہوتے ہیں اور وہاں پر اپنے مال مویشی چراتے ہیں۔

چھ ماہ کے بعد یہ لوگ سردیوں کے موسم میں اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں۔ اسی کی کڑی میں یہ لوگ بھی کشمیر کی طرف جارہے تھے اور سوجیاں کی ڈھوک میں رکے ہوئے تھے۔ ریچھ کے حملے کے بعد مقامی لوگ اور آرمی 40RR کی مدد سے چرواہے کو پرائمری ہیلتھ سنٹر سوجیاں لایا گیا، جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

Last Updated : May 15, 2021, 2:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.