دہلی میں آج دوپہر سے پریس کانفرنس کے نام پر سیاست کے کچھ ایسے انداز دیکھے جا رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے 4 بجے پریس کانفرنس بلائی گئی ہے، جسے امت شاہ خطاب کرنے والے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس پریس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل ہوں گے۔
جو اطلاع میڈیا کو جاری کی گئی اس میں صرف امت شاہ کا نام ہے جبکہ میڈیا بریفنگ سے قبل بی جے پی کے پریس روم میں جو تیاریاں ہو رہی ہیں وہ وزیراعظم کی آمد کی تیاری ہے۔ یعنی اس بات کی امید ہے کہ وزیراعظم بھی بھی پریس کانفرنس سے خطاب کر سکتے ہیں بی جے پی اس پورے معاملے کو راز رکھ رہی ہے۔
دوسری طرف راہل گاندھی نے بھی آنا فانا پریس کانفرنس مدعو کی ہے، ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے کہ راہل نے کس موضوع پر پی سی بلائی ہے مگر ایسا کہا جارہا ہے کہ شاید راہل کی پریس کانفرنس وزیراعظم کی ممکنہ پریس کانفرنس کے جواب میں ہے۔
راہل گاندھی 4 بجکر 15 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔