اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ سے 26 کلو میٹر دور گوسائی گنج میں گائے کی باقیات ملنے کے معاملے میں ریحان، زبیر اور جابر کو گوسائی گنج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے پاس سے تمنچا کارتوس اور دوسری چیزیں برآمد ہوئیں ہیں۔
پولیس نے نگرام کے مودی نگر علاقے میں گھیرا بندی کر کے تینوں افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس معاملے میں ملوث دیگر تین افراد ابھی بھی فرار ہیں۔ ان میں ببن، شیولر اور اختر شامل ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گوسائی گنج کے محمد پور گڑھی کے گؤ شالا میں جانوروں کے باقیات ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ اطراف کے لوگوں میں ناراضگی تھی لیکن پولیس نے مجرم کو گرفتار کرنے کا جلد یقین دلایا تھا جس میں آج پولیس کو کامیابی ملی ہے۔
گائے کے باقیات ملنے کے معاملے میں تین افراد گرفتار - تین افراد گرفتار
گائے کے باقیات ملنے کے معاملے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے کارتوس اور دوسری چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔