ETV Bharat / briefs

دھوکہ دہی کرنے والے چار افراد گرفتار

دہلی میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ جس میں چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سرکاری نوکری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے چار گرفتار
author img

By

Published : May 8, 2019, 8:37 AM IST

ایوشمان بھارت اسکیم کے تحت نوکری دلانے کے نام پر ٹھگنے والے چار ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کے پاس سے ایک لیپ ٹاپ، ایک پرنٹر، تین اسٹامپ، چار موبائل فون سمیت دیگر دستاویز برآمد ہوئے ہیں۔
نئی دہلی ضلع کے ڈی سی پی مدھر ورما نے بتایا کہ متاثرہ سریندر کمار نے 14 اپریل کو اپنے ساتھ دھوکہ دہی ہونے کی شکایت دی تھی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ایک اخبار میں اشتہار کے تحت ایوشمان بھارت اسکیم کے تحت نوکری دلانے کے نام پر جانکاری ملی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اخبار میں دیے گیے اشتہار میں لکھے نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے سی وی بھیجا تھا۔
سریندر کمار نے بتایا کہ اس کے بعد ان کے پاس کوریئر آیا۔ جس میں سیدھے جوائننگ کی بات لکھی ہوئی تھی۔ساتھ ہی ٹریننگ کے لیے ان سے 12500 مانگے گئے تھے۔ اس کے بعد جب انہیں نوکری نہیں ملی تو انہوں نے معاملہ درج کرایا۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں لگاتار تفتیش جاری تھی۔ متاثرہ نے جس اکاؤنٹ میں پیسے ڈالے تھے۔ اس کی لگاتار جانچ کی جا رہی تھی اور سرویلانس کے ذریعے ملزمین کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی تھی، تبھی گیان پرکاش کے بارے میں معلوم ہوا، جس کے بعد اسے اس کے گھر سے پکڑ لیا گیا۔ اس کی نشاندہی پر اس کے دیگر تین ساتھیوں کو کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمین کی شناخت گیان پرکاش عرف گیان ناگر موتی محل۔ فریدآباد، رشی کانت باشندہ سرسوتی انکلیو۔گروگرام، رام نارائن، پروین کمار باشندہ ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس معاملے می انکوائری کی جا رہی ہے۔ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اب اتک انہوں نے ایسے کتنے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.