ETV Bharat / briefs

كووند، مودی اور شاہ نے تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دی - صدر کووند

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو ریاست تلنگانہ کی یوم تاسیس کے موقع پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

كووند، مودی اور شاہ نے تلنگانہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی
author img

By

Published : Jun 2, 2019, 3:20 PM IST

صدر کووند نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا'تلنگانہ کے قیام کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد۔ تمام شہریوں کے سنہرے اور خوشحال مستقبل کے لئے نیک خواہشات''۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ''تلنگانہ کی یوم تاسیس پر اس ریاست کے لوگوں کو میری مبارکباد۔ محنتی شہریوں کے لئے مشہور اس ریاست کے لوگ ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میں تلنگانہ کی ترقی کے لئے دعا گو ہوں''۔

انہوں نے اس موقع پر آندھرا پردیش کے باشندوں کو بھی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا''آندھرا پردیش کے بھائیوں اور بہنوں کو مبارک ہو۔ آندھرا پردیش کا سائنس سے لے کر کھیل تک، تعلیم سے لے کر صنعتی دنیا میں بہت بڑا رول ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ ریاست آنے والے برسوں میں مزید خوشحال ہو''۔

وزیر داخلہ نے بھی اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا''تلنگانہ کی یوم تاسیس کے موقع پر ریاستی باشندوں کو نیک خواہشات ۔میں آنے والے وقت میں ریاست کی ترقی اور خوشحالی کا متمنی ہوں''۔

Intro:Body:

sharfe alam

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.