ETV Bharat / briefs

مئی میں پٹرول 3.87 روپے، ڈیزل 4.42 روپے مہنگا - انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ۔

مئی میں پٹرول 3.87 روپے، ڈیزل 4.42 روپے مہنگا

author img

By

Published : May 31, 2021, 11:43 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ مئی میں ان کی قیمتوں میں 16 دن اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 3.87 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 29 پیسے اضافے کے ساتھ 94.23 روپے اور ڈیزل 28 پیسے بڑھ کر 85.15 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

گزشتہ کئی دنوں سے ان کی قیمتیں ہر اضافے کے ساتھ نئے ریکارڈ بنارہی ہیں۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 28-28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 100.47 روپے اور ڈیزل 92.45 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں ان کی قیمتوں میں 25۔ 25 پیسے کا اضافہ ہوا اور پیٹرول 95.76 روپے اور ڈیزل 89.90 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

کولکاتہ میں پٹرول 28 پیسے مہنگا ہوکر 94.25 روپے اور ڈیزل 26 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بناء پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈ یزل

دہلی ———94.23 ——85.15

ممبئی ——— 100.47 — 92.45

چنئی ——— 95.76 ——89.90

کولکتہ —— 94.25 ———88.00

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.