ETV Bharat / briefs

فضائی حدود پر پابندی ہٹنے سے وقت اور پیسہ دونوں بچے گا - reove ban

پاکستان نے اپنے فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر عائد پابندی ہٹانے سے اب امریکہ جانے کے سفر میں ساڑھے چار گھنٹے کی کمی آئے گی۔

فضائی حدود
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 10:40 PM IST

رواں برس فروری میں پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ جانے سے پاکستان نے اپنی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

لیکن پاکستان نے گزشتہ روز سے یہ پابندی ہٹادی ہے سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا کے طیارے آج رات سے ہی پاکستانی حدود سے گزرنے شروع ہوجائیں گے۔

ایئر انڈیا کے ترجمان دھننجے کمار نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے پابندی ہٹانے سے قبل امریکہ اور یوروپ جانے والے طیاروں کو سیدھے جانے کے بجائے جنوب کی جانب سے بھیجا جارہا تھا۔

لیکن اب پرانے راستے پر پروازیں جانے سے سفر کے اوقات میں ڈیڑھ گھنٹے کی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ امریکہ جانے والے طیاروں کو ویانا میں رکنا پڑتا تھا جہاں پائلٹ دستہ تبدیل کردیا جاتا تھا جس میں تین گھنٹے کا وقت لگتا تھا، اس طرح اب کل ساڑھے چار گھنٹے کی بچت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پرواز کا وقت کم ہونے کے سبب ایندھن اور پائلٹ عملے کے ارکان کی ضرورت بھی کم ہوجائے گی اور طیاروں کا استعمال بھی زیادہ بہتر طریقے سے ہوسکے گا۔ اس سب سے امریکہ جانے والی پروازوں پر ایک طرف کے سفر میں تقریباً 20 لاکھ روپے اور یوروپ جانے والی پروازوں میں تقریباً پانچ لاکھ روپے کی بچت کا اندازہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.