ETV Bharat / briefs

عثمانیہ یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد - convocation

شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد اس سال 17 جون کو منعقد ہوگا۔

telangana
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 5:57 PM IST

تقریبا چھ سال کے وقفے کے بعد یہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا جارہا ہے جس میں تقریبا دو سو بیانوے گولڈمیڈلز بہتر تعلیمی مظاہرہ کرنے والے میرٹ طلبہ کو دیے جائیں گے ۔
2896پی ایچ ڈی کرنے والے بھی ڈگری کے مستحق قرار دیے گئے ہیں جن کے منجملہ اٹھارہ سو نے پہلے ہی ڈگریاں حاصل کر لی ہیں۔673امیدواروں نے شخصی طورپر پی ایچ ڈی کی ڈگری کانوکیشن میں حاصل کرنے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس رام چندرن نے کانوکیشن کے سلسلے میں تفصیلات سے میڈیا کے نمائندوں کو واقف کرواتے ہویے کہا کہ 800 امیدوار جنہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی تکمیل کر لی ہے ، توقع ہے کہ وہ کانوکیشن کے لئے درخواست داخل کریں گے جس کے لیے آج آخری تاریخ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً گیارہ سو طلبہ بشمول پی ایچ ڈی کرنے والے اور گولڈ میڈلسٹ اس کانوکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ کانوکیشن یونیورسٹی کیمپس کے ٹائیگر آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا ۔گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر ای ایس ایل نر سمہن اس تقریب میں شرکت کریں گے اور طلبہ کو گولڈ میڈل دینگے۔

Intro:Body:

nazeer

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.