رابڑی دیوی نے کہا کہ ریاست میں بچے مررہے ہیں اور حکومت آم تقسیم کررہی ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔اور استعفی دینا چاہیے۔
مانسون اجلاس کا چوتھا دن بھی حزب اختلاف کی جانب سے ہنگامہ جاری رہا بہار قانون ساز کونسل کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے آر جے ڈی اور کانگریس اراکین نے وزیر صحت منگل پانڈے سے استعفے کا مطالبہ کیا ۔
اس پر حزب اختلاف جماعتوں نے ایوان کے باہر احتجاج کیا اور ریاستی وزیر منگل پانڈے کے استعفی کا مطالبہ کیا۔
بہار کی سابق وزیراعلی راوی دیوی نے کہا کہ بہار کے ہسپتالوں کی حالت بدتر ہوگئی ہے۔ ہر جگہ تالے لگے ہوئے ہیں حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ ایسے وقت میں یہ لوگ آم تقسیم کر رہے ہیں ان کو فورا استعفیٰ دینا چاہیے۔
کانگریس کے رہنما پریم چند نے کہا کہ نتیش کمار گزشتہ پندرہ برسوں سے بہار کے وزیر اعلی ہیں اور اب وہ ڈاکٹرز کی کمی کا حوالہ دے رہے ہیں جبکہ ایوان میں کہتے ہیں کہ محکمہ صحت بہتر کام کر رہا ہے۔