مغر بی بنگال کی حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کاکہناہے کہ پوری ریاست میں حالات خراب ہیں۔ سیاسی اتھل پتھل کی وجہ سے عام لوگوں کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت مغر بی بنگال کو حالات پر قابو پانے کے لیے بہت پہلے ہی سخت کارروا ئی کرنی چاہیے تھی۔مگرسیاسی مفاد کے تحت حکومت نے فسادزدہ علاقے میں کچھ نہیں کیا۔
سیاسی رہنما عبدالمنان کے مطابق پولیس نے ہی گولی چلائی ہے۔سب کوپتہ ہے کہ ہوائی فائرنگ میں کسی کی موت نہیں ہوتی ہے۔لوگوں کو گولی ماری گئی ہے۔ پولیس کو اس کاجواب دیناہی ہوگا۔
دوسری طرف سی پی آ ئی ایم کے سنئیر رہنما سوجن چکرورتی کاکہنا ہے کہ مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ کی خاموشی کے سبب بیرکپورپارلیمانی حلقے میں حالات خراب ہو ئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اگر وقت پر سخت کارروا ئی کر تی تو اتنا بڑا واقعہ پیش نہیں آتا۔حکومت کو عام لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔
سی پی آ ئی ایم کے رہنما کے مطابق پولیس حکومت کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔ پولیس کی فا ئرنگ میں لوگوں کی موت ہے اس کاجواب حکومت اور مغر بی بنگال پولیس دونوں کو دینا پڑےگا۔