پولیس کی اطلاعات کے مطابق ڈمپر نمبر JK19-6061 کھڑی سے ناچلانہ کی جانب آ رہا تھا کہ اچانک ہرنیحال کے مقام پر ڈراٸیور تیز رفتار گاڑی پر قابو نہیں کر سکا اور گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کی وجہ سے ڈرائور اور کنڈکٹر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں اور پولیس نے بچاو مہم شروع کر کے زخمیوں کو بانہال ضلح ہسپتال منتقل کیا۔ منتقلی کے دوران کنڈکٹر تنویر احمد ولد غلام قاور پاچھو ساکن سیرن تحصیل کھڑی ضلح رامبن نے دم توڑ دیا۔ جبکہ زخمی ڈراٸیور محمد امین ولد علی محمد ساکن ہڑوگ تحصیل و ضلح رامبن کو ابتداٸ طبی امداد کے بعد گورنمنٹ میڈکل کالج و ہسپتال سرینگر خصوصی علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا۔
جبکہ بتایا جاتا ہے کہ ڈمپر کھڑی بانہال ریلوے ٹنل پر افکان کمپنی کے ساتھ کام کرتا تھا۔
کھڑی پولیس چوکی نے معاملہ درج کر کے تحیقیات شروع کر دی ہے۔