الٹاڈانگہ علاقے میں چھا پہ ماری مہم کے دوران ایس آئی ٹی کی ٹیم نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت تاپس داس کے طور پر ہوئی ہے۔
ایس آ ئی ٹی کی ٹیم نے کہاکہ پولیس کے پاس ودیاساگر مجسمے کو توڑنے سے متعلق فوٹیج ہے۔اس فوٹیج کی بنیاد پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کو شناخت کرکے انہیں گرفتار کیاجارہاہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئےگی ۔
گزشتہ 14 مئی کو کولکاتا میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران تشدد کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے ودیاساگر کی مورتی توڑ دی تھی۔