ETV Bharat / briefs

نریندر مودی کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل - oath ceremony

نامزد وزیراعظم نریندر مودی کے دوسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لینے کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سب سے پہلے مہمان کے طورپر بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحمید بدھ کی شام یہاں پہنچے۔

حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل
author img

By

Published : May 30, 2019, 12:25 AM IST

سختی حفاظتی انتظامات کے درمیان راشٹرپتی بھون کے احاطہ میں جمعرات کی شام کو سات بجے حلف بردار ی کی تقریب شروع ہوگی جس میں مودی کے ساتھ 50سے زائد وزرا کے حلف لینے کا امکان ہے۔ صدر رام ناتھ کووند وزیراعظم اور کابینہ کے اراکین کو حلف دلائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، وزرائے اعلی، گورنروں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کی اہم ہستیوں اور کئی غیرملکی مہمانوں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے شکار بنے لوگوں کے اہل خانہ کوبھی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل حلف لینے سے پہلے راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور پھر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پر بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وہ انڈیا گیٹ کے نزدیک واقع وار میموریل جاکر شہید فوجیوں کوبھی گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.