سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا (کمیونسٹ) بائیں بازو کی جماعت کے حامی مظفر پور کے ہسپتال میں چمکی بخار کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کی ہلاکت پر گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا۔
ایس یو سی آ ئی کے حامی احتجاج کر تے ہوئے گورنر ہاؤس میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان کافی دھکا مکی بھی ہوئی۔
پولیس نے ایس یو سی آئی کے حامیوں کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔ پولیس کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں زبردستی داخل ہونے اور پولیس کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں مظاہرین کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گورنر مغربی بنگال کو عرضداشت پیش کرنے کے لیے گورنر ہاؤس جاناچاہتے تھے مگر پولیس نے انہیں داخل نہیں ہونے دیا۔