ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: لوٹ پاٹ کے دو ملزمین گرفتار - لٹیروں اور جھپٹ ماروں

نوئیڈا پولیس نے لٹیروں اور جھپٹ ماروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے لوٹ کا مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نوئیڈا پولیس نے 2 لٹیرے گرفتار کرلیا
نوئیڈا پولیس نے 2 لٹیرے گرفتار کرلیا
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 9:14 PM IST

نوئیڈا میں پولیس نے لٹیروں اور جھپٹ ماورں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گوتم بودھ نگر سیکٹر 24 سے 2 لٹیروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 6 موبائل فون اور 6 موٹرسائیکل برآمد کیے۔

سیکٹر 24 تھانہ انچارج سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گجھوڑ گاؤں کے قریب آکاش اور آدتیہ نامی 2 لٹیروں کو گرفتار کیا جبکہ پولیس نے مختلف مقامات سے لوٹ کے 6 موبائل فون اور 6 چوری کی گئی گاڑیاں برآمد کرلیں۔

تفتیش کے دوران آکاش اور آدتیہ نے بتایا کہ وہ این سی آر علاقہ میں ڈکیتی اور چوری کے متعدد واقعات کو انجام دے چکے ہیں۔ پولیس موبائل فون اور ان سے برآمد شدہ بائیکوں کے مالکان کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس کو ان کے کچھ ساتھیوں کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے، جن کی تلاش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.