نوئیڈا انتظامیہ کی جانب سے شراب کے معیار کی جانچ اور غیر قانونی خرید و فروخت پر نظر رکھنے کے لیے شراب کی دکانوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں آج چیکنگ مہم چلائی گئی۔
ایس ڈی ایم صدر پرسون دویدی، ایس ایچ او کاسنہ اور ایکسائز انسپکٹر نے مشترکہ طور پر کاسنہ قصبہ میں واقع شراب کی دکانوں کا جائزہ لیا۔ مشترکہ ٹیم نے معائنہ کے دوران، اسٹاک رجسٹر، لائسنس اور معیاری کی جانچ کی۔
اس موقع پر ایچ ڈی ایم نے انتباہ دیا کہ اگر شراب کی دکانوں کی جانب سے ضابطہ اور اصولوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو متعلقہ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔