اس تقریب کا اہتمام انٹر پیونرس ایسوسی ایشن اور بھارت وکاس پریشد نے کیا تھا ۔
وزارت ادویات کی جانب سے یوگ گرو ڈاکٹر راجیش کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں نوئیڈا کے باشندے یوگا میں حصہ لے رہے تھے ،لیکن یوگ کے دوران ٹی شرٹ کے لیے بھگدڑ مچ گئی۔
تقریب میں سابق وزیر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، نوئیڈا سے رکن اسمبلی پنکج سنگھ اور مس فیمینا 2014 کوئل رانا موجود تھیں۔
یوگ گرو ڈاکٹر راجیش نے بتایا کہ یوگ من کو سکون دیتا ہے اس لیے یوگا ہمیشہ کرنا چاہیے،ساتھ ہی جسم کو صحت مند بنائے رکھنے کے لیے یوگ ضروری ہے۔
لیکن وہیں دوسری جانب ٹی شرٹ کو لیکر تقریب بھگدڑ مچ گئی اور حالات بے قابو ہوگئے ، کافی مشقت کے بعد پولیس نے حالات کو قابو میں کیا۔