ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات کے بعد بھی بی جے پی بنگال میں متوازی حکومت چلانے کی کوشش کررہی ہے۔اس سے ریاست کو نقصان ہو رہاہے۔ لوگوں کو اپنی جان گنواکرقیمت چکا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی رہنماؤں انتخابات کے مہم اور اس کے بعد بھی مسلسل دھمکیا ں دے رہے تھے مگر اس کے باوجودا ن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق بی جے پی سوشل میڈیا کے ذریعہ بنگال حکومت اور ان کے خلاف نہ صرف مہم چلارہی ہےبلکہ افواہوں کے ذریعہ بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔مگر بنگال میں یہ سب برداشت نہیں کیا جائے گا۔بی جے پی انتظامیہ کو خوف زدہ کرکے ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کو ابھی دوسال باقی ہیں۔بی جے پی نے ابھی سے ہی ہر ایک اسمبلی حلقے میں روپوں کی تقسیم شروع کردی ہے۔ایک اسمبلی حلقے میں 45کروڑ روخرج کیا جائے گا اور اس طرح کل 27 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
ممتا بنرجی نے بی جے پی سے سوال کیا اتنی رقم کہاں سے آرہی ہیں اور اس کے ذرائع کیا ہیں۔